بڑی اداکارہ کی بیٹی نے دوسری شادی کی خبر انسٹاگرام پر تصویر ڈال کر بریک کر دی، تفصیل جانیئے

نیویارک(پی این آئی)بڑی اداکارہ کی بیٹی نے دوسری شادی کی خبر انسٹاگرام پر تصویر ڈال کر بریک کر دی، تفصیل جانیئے،پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی بیٹی میرا انصاری دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔نیویارک میں شادی کرنے والی میرا انصاری نے انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ

بشریٰ انصاری کی بیٹی نے اپنی شادی کا اعلان کردیا

تصویریں شیئر کیں اور اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کیا۔تصویروں کے کیپشن میں میرا نے قرآن شریف کی آیت ’بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے‘ تحریر کی۔اپنی ایک اور پوسٹ میں پہلی شادی سے ہونے والے بچوں کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی خوشی کی اولین وجہ قرار دیا۔میرا کی پوسٹ پر معروف شخصیات کمنٹس کر کے مبارکباد کے پیغامات دے رہے ہیں۔پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کررہی ہیں۔خیال رہے کہ 64 سالہ اداکارہ بشریٰ انصاری نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم ہوئی، ان کی دو بیٹیاں ناریمن انصاری اور میرا انصاری ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close