تحریک انصاف نے بڑی بازی مار لی، معروف ملکی شخصیت پی ٹی آئی میں شامل

کراچی (پی این آئی) ملک کے نامور اداکار نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی، شمعون عباسی کی جانب سے حکمراں جماعت کا حصہ ہونے کی تصدیق کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سینئر اور نامور اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی حکمراں جماعت تحریک انصاف کا حصہ بن گئے ہیں۔ اداکار نے

تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔تحریک انصاف میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے شموعون عباسی نے بتایا ہے کہ وہ بطور سیاستدان نہیں بلکہ میڈیا اور فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے حکمراں جماعت کا حصہ بنے ہیں۔ ہم نے شوبر انڈسٹری کے حوالے سے کچھ نئی پالیسیاں مرتب کی ہیں جنہیں حکومت کو ارسال کیا تو اُس کی نہ صرف منظوری ملی بلکہ اب اُن پر عمل درآمد بھی ہورہا ہے۔ اداکار کو سندھ میں تحریک انصاف کی ثقافتی اور اسپورٹس ونگ کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close