اسلام آباد (پی این آئی)بڑی اداکارہ نے بڑے ملک کے بڑے لیڈر سے بڑی توقعات وابستہ کر لیں، شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے امریکا میں مقیم اداکارہ ریما نے امریکا کے نومنتخب وزیر اعظم جوبائیڈن سے توقعات وابستہ کرلیں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ پُرامید ہیں کہ جوبائیڈن پوری دنیا میں امن، ہم
آہنگی، مساوی حقوق اور اتحاد لائیں گے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ابراہام لنکن کا قول لکھا کہ ’ تقریبا تمام مرد مشکلات کا سامنا کرسکتے ہیں لیکن اگر آپ کسی آدمی کا کردار جانچنا چاہتے ہیں تو اسے طاقت دے دیں۔‘اسی قول کے تناظر میں ریما نے نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے حوالے سے لکھا ’ہمیں امید ہے کہ جو بائیڈن پوری دنیا میں امن ، ہم آہنگی ، مساوی حقوق اور اتحاد لائیں گے۔‘خیال رہے کہ سال2008 میں جوبائیڈن نے پاکستان کیلئے اربوں ڈالر کی امداد کا پیکج تیار کیا تھا، اسی سال انہیں پاکستان کی مسلسل حمایت پر ہلال پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔واضح رہے کہ ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن امریکا کے 46ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں، ریاست پنسلوانیا میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 273 جبکہ اُن کے حریف ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 214 ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں