میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانے کے لئے علی ظفر کا دعوی، عدالت نےکیا حکم جاری کیا؟

لاہور(پی این آئی)میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانے کے لئے علی ظفر کا دعوی، عدالت نےکیا حکم جاری کیا؟ سیشن کورٹ نے اداکار وگلوکار علی ظفر کی درخواست پر ماڈل و گلوکارہ میشاءشفیع کے خلاف سو کروڑ روپے ہرجانہ کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی۔ میشاءشفیع کے وکلاءہڑتال کے

باعث پیش نہ ہوئے جس کی وجہ سے کسی گواہ کا بیان قلمبند نہیں کیا جا سکا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو بیان قلمبند کرانے اور فریقین کے وکلاءکو بحث کےلئے طلب کر لیا۔علی ظفر نے درخواست میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ میشاءشفیع نے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کئے‘ میشا شفیع نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے جھوٹے الزامات عائد کئے‘ میشا شفیع کے جھوٹے الزامات سے پوری دنیا میں میری شہرت متاثر ہوئی ‘عدالت سے استدعا ہے کہ میشا شفیع کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close