آرمی چیف کا حکم، لیجنڈ گلوکار شوکت علی سی ایم ایچ منتقل، پھول بھی بھیجے

لاہور (پی این آئی)آرمی چیف کا حکم، لیجنڈ گلوکار شوکت علی سی ایم ایچ منتقل، پھول بھی بھیجے، گلوکار شوکت علی کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایت پر سی ایم ایچ لاہور میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ شوکت علی کو چند روز قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی

ہدایت پر سندھ کے گمبٹ انسٹیٹیوٹ میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ کئی روز زیر علاج رہے تاہم اب انہیں لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال پہنچنے پر ایم ایس سی ایم ایچ بریگیڈئر عامر بن طاہر نے ان کا استقبال کیا اور پھول پیش کئے۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل مجید احسان بھی موجود تھے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شوکت علی کو پھول بھی بھیجے ہیں۔ شوکت علی کے بیٹے گلوکار امیر شوکت نے چیف آف آرمی سٹاف کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے بھی شوکت علی کے لئے پھول بھجوائے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں