اداکارہ مہک نور کی دوبارہ شوبز میں واپسی، سٹیج ڈرامہ کے شائقین کی موجیں لگ گئیں

لاہور( این این آئی)اداکارہ مہک نور کی دوبارہ شوبز میں واپسی ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ کچھ عرصے سے اسٹیج سے کنارہ کشی اختیار کئے ہوئے تھیں تاہم اب ان کی دوبارہ شوبز میں واپسی ہوئی ہے ۔ مہک نور فیصل آباد کے سبینہ تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ’’ شرطیہ مٹھے ‘‘ میں کردار نبھا رہی ہیں

جہاں ان کی پرفارمنس کو بے حد سراہا جارہا ہے ۔ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اکرم اداس، ہما علی ،کشش خان،سلک،سونم چوہدری،عظیم وکی، اسلم چٹا، شاہد ہاشمی، شبیر آکاش اور شیری خان سمیت دیگر شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close