اداکارہ صاحبہ کی عرصہ بعد طویل عرصے بعد شو بز میں واپسی، ٹی وی یا فلم، کہاں جلوہ گر ہوں گی؟ مداحوں میں خوشی کی لہر

خالق نگر(این این آئی)پاکستان شوبزانڈسٹری کی ناموراداکارہ صاحبہ نے ایک عرصہ بعد شوبزکی دنیا میں دوبارہ سے قدم رکھ دیا،اداکارہ صاحبہ ان دنوں سیریلز’’بولتے افسانے‘‘اور’’دلنشین اوروہ‘‘کی شوٹنگزمیں حصہ لے رہی ہیں جن کی شوٹنگزگزشتہ روزلاہورمیں کی گئی،ان دونوں سیریلزمیں صاحبہ مرکزی

کرداراداکررہی ہیں،ان سیریلزمیں ریحان جعفری،طاہرٹھاکر،صوفیہ ملک ،دعا خان بھی اہم کرداروں میں جلوہ گرہوں گے،ڈی اوپی نجف عباس،ہدایات کبیرمغل کی ہیں،ان دونوں سیریلزکونجی ٹی وی پر مکمل ہوتے ہی آن ایئرکردیا جائے گا،ایک ملاقات کے دوران اداکارطاہرٹھاکر نے بتایا کہ اداکارصاحبہ ایک عمدہ فلم سٹارہیں جنہوں نے ایک عرصے بعد شوبزکی دنیا میں واپسی کی ہے ،صاحبہ بہت اچھی سٹارہیں ،یہ دونوں سیریلیزصاحبہ کی پرستاروں کے لئے ایک گفٹ ثابت ہوں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close