اداکارہ میرا نے کیوں بلاول بھٹو سے ملاقات کی خواہش کر دی؟ آصف زرداری کو محسن قرار دے دیا، زرداری کو کیوں فراموش نہیں کر سکتی؟

لاہور( این این آئی) لالی ووڈ سٹار میرا نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو ملک کا مستقبل قرار دیتے ہوئے ان سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کر دیا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا میری خواہش ہے کہ میں بلاول بھٹو زرداری سے ملا قات کروںکیونکہ وہ مستقبل کا پاکستان ہیں اور نوجوان قیادت

کو آگے آنا چاہیے ۔انہوںنے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے حوالے سے کہا کہ وہ ان کی صحت کے حوالے سے خاصی فکر مند اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دل سے دعا گو ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں سابق صدر آصف زرداری کو اپنا محسن مانتی ہیں، انہوں نے ان کے ہاتھ سے ایوارڈ وصول کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ آصف زرداری صاحب کو کبھی فراموش نہیں کر سکتیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں