لاہور( این این آئی )مسجد وزیرخان میں گانے کی عکسبندی کے معاملے پر انکوائری مکمل کر لی گئی ، منیجر اشتیاق احمد سمیت تین ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کی سفارش کر دی گئی ۔محکمہ اوقاف ومذہبی امور کے زیرانتظام مسجد وزیر خان میں گانے کی عکسبندی کرانے کا سارا ملبہ محکمہ اوقاف کے افسران و
ملازمین پر ڈال دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمانہ کارروائی میں منیجر سمیت تین ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن میں معطل ہونیوالے منیجر مسجد وزیر خان اشتیاق احمد، سینئر کلرک محمد ریاض اور جونیئر کلرک عمران شامل ہیں۔انکوائری آفیسر ایڈیشنل سیکرٹری اطہر مسعود نے سفارشات مرتب کی ہیں جس میں تینوں ملازمین کی جبری ریٹائرمنٹ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ مسجد وزیرخان میں گانے کی عکسبندی کرانے پر وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لیا تھا جس کے بعد انکوائری کے دوران مسجد کا تقدس پامال ہونے کی وجہ سے ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں