ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد مشہور ٹک ٹاکر جنت مرزا کا رد عمل، مداحوں کے لئے پیغام بھی جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد مشہور ٹک ٹاکر جنت مرزا کا رد عمل، مداحوں کے لئے پیغام بھی جاری کر دیا، ملک بھر میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی پابندی کے بعد پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی جانب سے سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔گزشتہ دنوں ٹک ٹاک

پر 10ملین فالوورز کا اعزاز حاصل کرنے والی پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں اُنہوں نے پاکستان میں ٹک ٹاک بند ہونے پر منہ بنایا ہوا ہے۔ملک بھر میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی پابندی کے بعد پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی جانب سے سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔گزشتہ دنوں ٹک ٹاک پر 10ملین فالوورز کا اعزاز حاصل کرنے والی پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں اُنہوں نے پاکستان میں ٹک ٹاک بند ہونے پر منہ بنایا ہوا ہے۔اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں قہقہے والے اور دل ٹوٹنے والے ایموجیز کا بھی اضافہ کیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل جنت مرزا نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا تھا،اُنہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس وقت جاپان میں ہیں اور یہاں اُن کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ نارمل چل رہا ہے، اس لیےاُنہیں کسی وی پی این کی ضرورت نہیں۔ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ وہ اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہیں گی لہٰذا اگر آپ اُن کی ٹک ٹاک ویڈیوز دیکھنا چاہتے ہیں تو وی پی این آن کرلیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ جب تک پاکستان میں ٹک ٹاک سے پابندی ختم نہیں ہوتی تب تک اُن کے جاپانی مداح اُن کی ویڈیوز سے لطف اندوز ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close