پاکستان کی متنازعہ ادکارہ کو عالمی اعزاز مل گیا، آسکر ایورارڈز کی سلیکشن کمیٹی میں شامل کر لی گئیں

کراچی(پی این آئی)پاکستان کی متنازعہ ادکارہ کو عالمی اعزاز مل گیا، آسکر ایورارڈز کی سلیکشن کمیٹی میں شامل کر لی گئیں، پاکستان کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات کو اس سال آسکر سلیکشن کمیٹی کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔ انہوں نے پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان کا نام اور ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے

مزید اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔مہوش حیات کے ساتھ آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے بھی پاکستان سلیکشن کمیٹی میں شامل ہیں۔اس حوالے سے مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر لکھا کہ وہ نامزد فلموں کو دیکھیں گی۔ یہ ایک طریقہ ہے کہ جس سے ہم پاکستان اور اس ملک کے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے اجاگر کر سکتے ہیں۔مہوش حیات نے اپنے پیغام کے ساتھ پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔مہوش حیات کے پیغام کو ان کے اکاؤنٹس پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا اور انہیں مبارکباد کے پیغامات بھی دیئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close