بالی ووڈ لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے گھر سے متعلق اہم فیصلہ،پابندی عائد کردی گئی

پشاور(پی این آئی)بالی ووڈ لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے گھر سے متعلق اہم فیصلہ،پابندی عائد کردی گئی۔معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ پشاور میں واقع بالی ووڈ لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے گھر کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ حکومت بالی ووڈ لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کا چار مرلے کا

گھر خریدنے کا عزم رکھتی ہے اس مد میں گھر کی خریدو فروخت پر سیکشن فور نافذ کردیا گیا ہے۔کامران بنگش نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں گھر کو خریدا جائے گا جس کے لیے حکومت فنڈ مہیا کررہی ہے، دوسرے مرحلے میں گھر کی مرمت اور اس کی اصلی حالت میں بحالی کا کام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے گھر کو پشاور ریوائیول پلان کے تحت عجائب گھر میں تبدیل کردیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close