پاکستان کی قومی ایوارڈ یافتہ اداکارہ درخت پر چڑھ گئی، مداحوں کے تبصروں پر دھمکیاں دینے لگی

کراچی(پی این آئی)پاکستان کی قومی ایوارڈ یافتہ اداکارہ درخت پر چڑھ گئی، مداحوں کے تبصروں پر دھمکیاں دینے لگی، پاکستان کی متعدد فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات کا کہنا ہے کہ اُنہیں اپنے کسی کام کے لیے لوگوں کی منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔اکثر سوشل

میڈیا پر اپنی نئی اور دلکش تصاویر پوسٹ کرکے مداحوں کی تعریفیں سمیٹنے والی اداکارہ مہوش حیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک بولڈ تصویر شیئر کی ہے۔اداکارہ کی جانب پوسٹ کی جانے والی تصویر بظاہر تو بے رنگ یعنی ’بلیک اینڈ وائٹ‘ ہے لیکن اداکارہ کا منفرد انداز اور اُن کی خوبصورتی اُس تصویر کو بےحد مقبول بنا رہی ہے۔مہوش حیات نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ڈارلنگ مجھے اپنے کسی کام کو کرنے کے لیے آپ کی منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’میر ا اجازت نامہ میں خود ہوں۔‘ اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ Mindsgam اور MehwishHayat بھی استعمال کیا۔مہوش حیات کی اس بولڈ تصویر کو ناصرف اُن کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے بلکہ شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارائیں بھی اُن کی خوبصورتی کی تعریف کرتی نظر آرہی ہیں۔واضح رہے کہ مہوش حیات نے 17 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جسے اب تک 48 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close