تمہاری شکل انوشکا شرما سے ملتی ہے، پاکستانی اداکارہ مشابہت پر ناراض کیوں ہو گئی؟

اسلام آباد(پی این آئی)تمہاری شکل انوشکا شرما سے ملتی ہے، پاکستانی اداکارہ مشابہت پر ناراض کیوں ہو گئی؟ ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رمشا خان بھارتی اداکارہ انوشکا شرما سے مشابہہ قرار دیے جانے پر برہم دکھائی دے رہی ہیں۔رمشا کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ لوگ انہیں انوشکا شرما نہیں بلکہ رمشا

خان کے نام سے پہچانیں۔حال ہی میں رمشا خان نے انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران انوشکا کا ہم شکل قرار دیے جانے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور کہا کہ ’مجھے انوشکا شرما نہیں رمشا خان بننا ہے۔‘میزبان کے انوشکا کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ انوشکا شرما خوبصورت ہیں لیکن برائے مہربانی ان سے میرا موازنہ کرنا بند کریں۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے رمشا خان نے کہا کہ اس سے قبل بھی میں ایک انٹرویو میں کہہ چکی ہوں کہ مجھے رمشا خان کے نام سے ہی جانے جانا اور پہچان بنانا پسند ہے۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل انسٹاگرام پر رمشا خان کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی جس میں رمشا خان کسی جیولری برانڈ کے فوٹو شوٹ کے لیے سیٹ پر تیار بیٹھی ہیں اور بھارتی فلم اے دل ہے مشکل کا گانا ’چنا میریا‘ گنگنا رہیں جبکہ اُن کے عقب میں بھی وہی گانا سنائی دے رہا ہے ۔رمشا خان اس ویڈیو میں نہایت خوبصورت نظر آئیں اور اُنہیں بھارتی اداکارہ انوشکا شرما سے مشابہہ قرار دیا جا رہا تھا، رمشا کی اس ویڈیو پر مداح تعریفی تبصرے کررہے تھے۔کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ وہ اس لُک میں ہو بہو انوشکا شرما جیسی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ کچھ مداحوں کا کہنا تھا کہ رمشا خان اپنی اس وائرل ویڈیو میں انوشکا شرما سے بھی زیادہ خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close