ممبئی(پی این آئی)بالی وڈ اداکار سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا، نئی تصویر نے مداحوں کو تشویش میں ڈال دیا، بالی وڈ اداکار سنجے دت کی نئی تصویر نے مداحوں کو ان کی صحت کے حوالے سے تشویش میں مبتلا کردیا۔گزشتہ دنوں سنجو باباکے نام سے مشہور اداکار سنجے دت میں پھیپھڑوں کے کینسر کی
تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے ان کا علاج جاری ہے۔سنجے دت کی ممبئی میں کیموتھراپی ہوئی تھی جس کے بعد وہ بچوں سے ملنے دبئی چلے گئے تھے تاہم اب دوسری بار کیمو تھراپی کےلیے ممبئی واپس آئے ہیں۔سنجو بابا کی ایک خاتون مداح کے ساتھ لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ان کی نئی تصویر نے مداحوں کو پریشان کردیا ہے اور وہ اُس تصویر میں انتہائی کمزور نظر آرہے ہیں۔تصویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے ان کی جلد صحتیابی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ بالی وڈ اداکار کینسر کے باوجود کئی فلموں کی شوٹنگ کررہے ہیں اور سائن کیے گئے پروجیکٹ ختم کرکے یکسوئی سے اپنا علاج کرانا چاہ رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں