ایکشن، ڈرامہ، پیار ، غم ، فن اور طنز مزاح سے بھرپور ، میری زندگی پر بننے والی فلم بریانی کے 12 مسالوں کی طرح ہوگی،پاکستان کی متنازعہ اداکارہ نے دعویٰ کر دیا

کراچی(این این آئی) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ اگر اْن کی زندگی پر فلم بنائی گئی تو وہ بریانی کے 12 مسالوں کی طرح ہوگی۔تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر ویڈیوز شیئرز کیں جس میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے جانیوالے سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے۔ایک مداح

کی جانب سے مہوش حیات سے پوچھا گیا کہ اگر اْن کی زندگی پر فلم بنتی ہے تو وہ کس طرح کی ہوگی اور اس میں اداکارہ کا مرکزی کردار کون ادا کرے گا؟ اس سوال پر مہوش حیات نے بھرپور انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر میری زندگی پر فلم بنتی ہے تو وہ بریانی کے 12 مسالوں کی طرح ہوگی۔مہوش حیات نے کہا کہ میری اس فلم میں ایکشن، ڈرامہ، پیار اور غم بھی شامل ہوگا یہاں تک کہ عام زندگی کی طرح اس فلم میں بھی اْتار چڑھائو ہوگا اور انشاہ اللہ فن اور طنز و مزاح سے بھرپور فلم ہوگی۔اداکارہ نے فلم میں مرکزی کردار سے متعلق کہا کہ میری اس فلم میں میرا کردار کوئی اور نہیں بلکہ میں خود ہی ادا کروں گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close