ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ اور رئیلٹی شو ‘بگ باس’ کے 13 ویں ایڈیشن میں شامل رہنے والی پنجابی اداکارہ ہمانشی کھرانہ کی کورونا کے باعث طبیعت بگڑگئی۔ہمانشی کھرانہ کا تعلق پنجاب سے ہے اور وہ بگ باس کے 13 ویں ایڈیشن میں شریک تھیں اور خوب شہرت حاصل کی تھی۔اداکارہ کا 27 ستمبر کو کورونا
ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ گھر میں ہی قرنطینہ میں تھیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں چندی گڑھ سے لدھیانا کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کو تیز بخار تھا اور ساتھ ہی سانس لینے میں شدید دشواری ہورہی تھی جس پر انہیں فوری اسپتال پہنچایا گیا ہے اور ڈاکٹرز مسلسل ان کی نگرانی کررہے ہیں۔خیال رہے کہ ہمانشی کھرانہ نے متعدد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ وہ میوزک البمز میں بھی کام کرچکی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں