سانحہ موٹروے پر سی سی پی او عمر شیخ کا متنازعہ بیان ، حلیمہ سلطان بھی میدان میں آگئیں، پولیس افسر کو کھری کھر ی سنا دیں

لاہور (پی این آئی) موٹروے زیادتی کیس پر معروف ترک اداکارہ اسرا بیلجیک کا بھی ردِعمل سامنے آیا ہے،انہوں نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ پر تنقید کی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں موٹروے پر رات گئے خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے جہاں دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی،وہیں واقعے کے

بعد سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے خاتون سے متعلق دئیے گئے بیان نے تنازع کھڑا کر دیا۔عمر شیخ نے کہا کہ خاتون کو سفر پر نکلنے سے پہلے کم از کم پٹرول چیک کرنا چاہئیے تھا۔ پاکستان میں حلیمہ سلطان کے نام سے جانے والی ترک اداکارہ اسرا بیلجیک نے بھی سی سی پی او لاہور عمر شیخ پر تنقید کی ہے۔انہوں نے عمر شیخ کے بیان کو شرمناک قرار دے دیا اور کہا کہ انہیں اس طرح کے بیان پر شرم آنی چاہئیے۔ترک اداکارہ نے انسٹاگرام سٹوری پر عمر شیخ کے بیان کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک خاتون اکیلے سفر کر سکتی ہے یا پھر اپنے بچوں کے ساتھ مگر پولیس کا کام ان کا تحفظ اور ان سیکیورٹی یقینی بنانا ہے۔ اسرا بیلجیک نے مزید لکھا کہ اگر یہ درندے سڑکوں پر دندناتے پھرہں تو ان سے آپ کوئی مسئلہ نہیں مگر آپ کے خیال اگر کوئی خاتون سڑک پر نکل آئے تو زیادتی کا نشانہ بنا دینا جائز ہے؟سی سی پی لاہور کا بیان جہالت ہے،اور ان کا ایسے معاملات پر بات کرنے سے پہلے اپنے خیالات کو درست کرنے کی ضرورت ہے اور یہ بھی لکھا کہ ان کی طرح سوچنے والے لوگ کس طرح معاشرے کے لیے شرمندگی کا باعث ہیں۔۔واضح رہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے سے متعلق کہنا تھا کہ خاتون ساڑھے 12 بجے ڈیفینس سے گجرانوالہ کے لیے نکلیں ۔ میں حیران ہوں کہ 3 بچوں کی والدہ اتنی رات کو اکیلے سفر پر نکل رہی ہیں۔ اگر آپ ڈیفینس سے نکلی ہیں تو پھر جہاں آبادی ہے وہاں چلی جاتی۔ اگر آپ اس طرف سے نکلی ہیں تو کم از کم گاڑی کا پٹرول چیک کر لیتیں۔سی سی پی او نے مزید کہا کہ جیسے ہی خاتون نے ٹول پلازہ کراس کیا تو زرا آگے جا کے ان کی گاڑی میں پٹرول ختم ہو گیا۔رات کے بجے ان کی گاڑی سے پڑول ختم ہو گیا۔جس کے بعد یہ واردات ہوئی،اس کے بعد خاتون نے 15پر کال کرنے کی بجائے بھائی کو کال کی۔ ہمارے پاس اطلاع رات کو 3 بج کر 5منٹ پر آئی۔ایک شخص نے دیکھا کہ دو لوگ خاتون کو گاڑی سے زبردستی نکال رہے ہیں،ہماری ٹیم 25منٹ کے اندر پہنچی لیکن بدقسمتی سے تب تک یہ واقعہ رونما ہو چکا تھا۔ہم نے پوری طور پر فرانزک ٹیم کو بلایا۔ سی سی پی او عمرشیخ نے مزید کہا کہ جلد معاملے کی تہہ تک جائیں گے،سی سی پی او کو اس بیان کے بعد شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ سوشل میڈیا پر سی سی پی او لاہور کو عہدے سے ہٹانے کے لیے مہم بھی چلائی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close