نامور ماڈل ایان علی نے اپنی کمائی کا آدھا حصہ کہاں خرچ کرنے کا اعلان کر دیا؟مداحوں کیلئے سرپرائز

اسلام آباد (پی این آئی) ماڈل ایان علی نے اپنی آمدنی کا 50 فیصد فلاحی کاموں پر وقف کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے ایان علی کا کہنا ہے کہ اپنی ڈبییو البم اور تمام پراجیکٹس کا 50 فیصد حصہ فلاحی کاموں کے لیے وقف کروں گی۔انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کی فلاح کے لیے کام کر رہی ہوں۔ہمیشہ سوچا کہ دنیا

میں بہتری کے لیے کیا کر سکتی ہوں۔2010 میں بہترین ابھرتی ہوئی ماڈل قرار پانے والی ایان علی نے فلاحی کاموں کے لئے این جی او بنا رکھی تھی۔ایان علی 2015ء میں اس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں جب انہیں بیرون ملک جاتے ہوئے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔اس کے بعد وہ جیل میں رہیں جب کہ جیل سے رپائی کے بعد طویل عرصہ میڈیا سے بھی غائب رہیں۔کرنسی اسمگلنگ کیس میں ضمانت پر رہا پاکستان کی ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے شوبز میں واپسی کا اعلان کیا تھا ۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ماڈل ایان علی نے لکھا کہ ’پرانی لیمبرگینی میں بیٹھ کر اپنے 7 نئے گانے سننے اور سیر پر جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔انہوں نے لکھا کہ یقین ہے کہ یہ گانے مداحوں کو پسند آئیں گے۔ ماڈل و گلوکارہ ایان علی نے بتایا کہ تمام نئے گانے ایک یا 2 ہفتے میں ریلیز کردیے جائیں گے۔واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو 14مارچ 2015ء کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر بھٹو ائیرپورٹ پر حراست میں لیا گیا تھا اور ان کے پاس سے 5 لاکھ ڈالرز برآمد ہوئے تھے۔بعد ازاں ماڈل کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا گیا جس پر انہیں جیل بھی جانا پڑا جب کہ ان کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالا گیا۔تاہم ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے بعد وہ بیرون ملک چلی گئی تھیں اور اس دوران اپنے خلاف مقدمات کی سماعتوں کے دوران بھی وہ غیرحاضر رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close