فلم ٹی وی کی معروف اداکارہ کی لاٹری نکل آئی، قسمت کی دیوی مہربان ہوئی تو اداکارہ کے ہوش اڑ گئے

کھڈیاں خاص(این این آئی)فلم ٹی وی کی معروف اداکارہ عالیہ بخاری کی لاٹری نکل آئی قسمت کی دیوی مہربان ہوئی تو اداکارہ کے ہوش اڑ گئے۔اداکارہ عالیہ بخاری نے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ گذشتہ کئی ماہ سے میرے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے تھے حالات بہت نازک تھے لاک ڈاؤن نے جینا محال کر دیا تھا

قسمت کی دیوی مہربانی ہوگئی ایک نجی ٹی وی کے ڈرامہ میں ماں کا رول مل گیا اور فلم انڈسٹری میں فلمیں بھی سائن کر لی گئی ہیں عالیہ بخاری نے مزید بتایا کہ آج کل میں اپنے کاموں میں بہت مصروف ہوں میں اپنے رب کا بہت شکر ادا کرتی ہوں جس نے میری قسمت کو کھول دیا اور میری سب پریشانیاں دور ہوگئیں اور میرے گھر کے چولہے بھی بحال ہوگئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close