معروف اداکارہ نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو ’’وزیرتاخیر ‘‘ قرار دیدیا

کھڈیاں خاص(این این آئی)فنکار بھی ٹرینوں کے لیٹ ہونے پر نالاں،معروف اداکارہ و گلوکارہ میگھاجی نے وزیر ریلوے شیخ رشیدکو’’ وزیر تاخیر‘‘قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق میگھاجی نے اپنے ویب ٹی وی پروگرام ’’چلبلی میگھا‘‘ کی نئی قسط میں وزیر ریلوے شیخ رشید کو ٹرینوں کے لیٹ آنے جانے پر انہیں

’’وزیر تاخیر‘‘ کا نام دے دیا۔میگھاجی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کی دوسالہ کارکردگی سے عوام ناخوش نظرآرہے ہیں جس وجہ سے عوام ان کو پسند نہیں کررہے اسی لیئے ہم انہیں وزیر تاخیر کا خطاب دے رہے ہیں۔میگھاجی نے کہاکہ اگر شیخ رشید اپنی کارکردگی پر توجہ دیتے اور اپنی وزارت کی اہمیت سمجھتے تو شائد کوئی ٹرین وقت پر آجاتی مگر ان کی کارکردگی عوام کے سامنے ہیں ان کے دوسالہ دور میں آج تک کوئی ٹرین وقت پر نہیں آئی اسی لیئے انہیں وزیر تاخیر کا خطاب دیاگیاہے میگھاجی نے بتایاکہ ان کی اس نئی قسط کو عوام نے بے حد پسندکیا ہے اور انہیں پسندیدگی کے بہت زیادہ پیغامات آرہے ہیں ۔یاد رہے کہ میگھا جی ان دنوں اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر ’’چلبلی میگھا‘‘ کے نام سے پروگرام کررہی ہیں جو عوامی پذیرائی حاصل کررہاہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close