اسلام ہی سچا دین ہے معروف بھارتی اداکارہ نے اسلام قبول کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی )انڈین معروف و مشہور اداکارہ سنجنا گلرانی نے اسلام قبول کر لیا ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشہور اداکارہ سنجنا گلرانی نے متعدد فلموں میں کام کرتے وہ شہر ت حاصل کی جو بہت کم اداکارائوں کے حصہ میں آئی ہے ۔ اداکارہ سے متعلق اہم

انکشاف سامنے آیا کہ انہوں نے دو سال قبل ہی اسلام قبول کر لیا تھا جس کے حقائق اب سامنے آئے ہیں ۔ سنجنا گلرانی نے اسلام کیوں قبول کیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ سنجنا گلرانی نے دو سال قبل اسلام قبول کیا مگر اس کو چھپائے رکھا،اداکارہ کا کہناتھا مذہب اسلام کی حالات وواقعات کا مشاہدہ اور بغور مطالعہ کیا اور اس تجس پیدا ہوا کہ مذہب اسلام کی تاریخ کے بارے اور معلومات ملے، اس راہ پر چلتے ہوئے پتہ چلا کے اسلام ہی سچ دین ہے۔سنجنا گلرانی ایک فلم اداکارہ ہیں، کیا اس بات سے آپ واقف تھے؟ اس سوال پر مولانا زین العابدین نے کہا کہ سنجنا گلرانی کے پس منظر سے وہ واقف نہیں تھے،مولانا نے کہا کہ سنجنا ہو یا کوئی اور خواہش مند جو بھی عدالت سے افیڈیوٹ پیش کرتا ہے، اس بنیاد پر قبول اسلام کا تصدیق نامہ دیا جاتا ہے۔ارچنا منوہر گلرانی عرف سنجنا نے اپنے کورٹ بیان حلفی میں کہا ہے کہ گزشتہ 10 سالوں سے مذہب اسلام کے سلسلہ میں کئی باتیں سنتی اور دیکھتی ہوئی آرہی ہیں۔ پروپیگنڈہ سے ان میں اسلام کو جاننے کی تجسس پیدا ہوئی، اس کے بعد انہوں نے اسلام کو جاننے کی کوشش کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close