ممبئی(این این آئی) کناڈا فلم انڈسٹری کے دو اداکار فلم کی شوٹنگ کے دوران احتیاطی تدابیر نہ ہونے کے باعث پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔بھارتی کنڈا فلم انڈسٹری کی فلم ’مستی گڈی‘ کی شوٹنگ کے دوران افسوس ناک واقعہ اْس وقت پیش آیا جب فلم کے کلائمیکس کی عکس بندی کے دوران دو اداکار پانی میں ڈوب
کر ہلاک ہو گئے۔فلم کے آخری سین میں ہیرو کو دو ولن سمیت ہیلی کاپٹر سے دریا میں چھلانگ لگانی تھی تاہم اس دوران کوئی حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے اور سین کی عکس بندی کی گئی، سین کے دوران تینوں نے دریا میں چھلانگ لگائی جس کے کچھ دیر بعد فلم میں ولن کا کردار ادا کرنے والے اداکار راگھو ادھے اور انیل دریا کی نزر ہو گئے جب کہ ہیرو دنیا وجے لائف جیکٹ کی وجہ سے بچ گئے۔حادثے کے بعد پولیس اور دیگر اداکاروں کی جانب سے دونوں اداکاروں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تاہم طویل وقت گزرنے کے بعد صرف ایک اداکار کی لاش مل سکی جب کہ دوسرے اداکار کی تلاش تاحال جاری ہے۔دوسری جانب پولیس نے فلم کے ہدایتکار اور فلمساز کو تحویل میں لے لیا ہے جب کہ اسٹنڈ ہدایتکار اب تک فرار ہے، پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں