ہم مسلمان ہیں اور مسلمان ہونے پر فخر ہے، ارطغرل غازی حقیقت میں مسلمانوں کے ترجمان بن گئے

انقرہ (پی این آئی) ترک ڈرامہ سیریل’’ارطغرل غازی‘‘کے ہیرو انگین آلتان دوزیاتان نے کہا کہ آپ کو سب سے پہلے دہشت گردی کی تعریف درست کرنا ہوگی کیونکہ اگر کوئی غیر مسلم کوئی غلط کام کرے تو وہ محض جرم ہے لیکن اگر مسلمان یہی کام کرے تو اسے دہشت گرد قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ

جرمنی کے ایک عالمِ دین سے کسی نے اسلام اور دہشت گردی کے تعلق بارے دریافت کیا۔انہوں نے کہا کہ پہلی جنگِ عظیم کس نے شروع کی وہ مسلمان نہیں تھے۔جرمن سکالر نے اگلا سوال کیا کہ دوسری جنگِ عظیم کس نے شروع کی وہ مسلمان نہیں تھے۔ کس نے ہولوکاسٹ میں 60 لاکھ یہودیوں کا قتلِ عام کیا یہ کام مسلمانوں نے نہیں کیا۔ کس نے 2 کروڑ مسلمانوں کو قتل کیا اور کس نے جنوبی امریکہ میں 5 کروڑ انڈینز کی جانیں لیں غیر مسلموں نے لیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ مسلمانوں کے خلاف یہ دوہری پالیسی بند کرے اور پھر ہم اپنے اصلی نکتے کی طرف آئیں گے۔ ہمارا نکتہ یہ ہے کہ ہم مسلمان ہیں اور انہیں اپنے مسلمان ہونے پر فخر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close