کراچی(پی این آئی)شہروز سبزواری کی اہلیہ اداکارہ صدف کنول نے خاموشی توڑ دی، ناقدین کو کرارا جواب دے دیا۔ہروز سبزواری کی اہلیہ اداکارہ صدف کنول کا کہنا ہے کہ ناقدین کو دوسروں کی زندگی میں مداخلت کرنے کے بجائے اپنی حد میں رہنا چاہیے۔اداکار شہروز سبزواری نے اداکارہ سائرہ یوسف سے راہیں جدا
کرنے کے بعد ماڈل صدف کنول سے شادی کی تو مداحوں نے دونوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ مداح صدف کنول پر خوب لعن طعن کرنے لگے کہ اس نے سائرہ یوسف کا گھر برباد کردیا تاہم ماڈل صدف کنول نے مکمل خاموشی سے اس تنقید کو برداشت کیا لیکن اب پہلی بار اس حوالے سے انہوں نے لب کشائی کی ہے۔ایک انٹریو میں اداکارہ صدف کنول نے کہا کہ وہ ناقدین کی بالکل پروا نہیں کرتی کہ کون انہیں کیا اور کیوں کہہ رہا ہے، البتہ میں انہیں یہ نصیحت ضرور کرنا چاہوں گی کہ وہ نفرت پھیلانے کے بجائے محبت بانٹیں اور منفی چیزوں کے بجائے مثبت چیزوں کو اپنانے کی کوشش کریں۔اداکار شہروز سبزواری کی اہلیہ نے ناقدین کے حوالے سے کہا کہ انہیں اپنی حد میں رہنا چاہیے اور دوسروں کی زندگی میں مداخلت کرنے کے بجائے ان کے پاس جو کچھ بھی ہے اسی میں خوش رہنا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں