رحیم یار خان (پی این آئی)ٹک ٹاک سٹار عادل کی اہلیہ کو شوہر کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلانا مہنگا پڑ گیا، ٹک ٹاک پر انتقال کی جھوٹی خبر پھیلاںے والی جوڑی مشکل میں پھنس گئی ، ٹک ٹاکر عادل راجپوت اور اہلیہ کیخلاف مقدمے کے اندراج اور سخت سزا دینے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق رحیم
یار خان سے تعلق رکھنے والے مشہور ٹک ٹاکر عادل راجپوت کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلانے کی وجہ سے ٹک ٹاکر جوڑی کیخلاف قانونی کاروائی کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ایڈووکیٹ شہباز احمد نام شہری کی جانب سے سائبر کرائم سیل میں باقاعدہ درخواست دے کر مطالبہ کیا گیا ہے کہ انتقال کی جھوٹی خبر پھیلانے پر ٹک ٹاکر عادل راجپوت اور اس کی اہلیہ فرح عادل کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ جبکہ ان دونوں ٹک ٹاکر کو سخت ترین سزا بھی دیا جائے۔مقدمہ درج کرنے کی درخواست رحیم یار خان میں جمع کروائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ منگل کے روز معروف ٹک ٹاکر عادل راجپوت کی اہلیہ کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں اس نے بتایا کہ اس کا شوہر ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔بعد ازاں ٹی وی چینلز نے خبر چلائی کہ عادل راجپوت کے انتقال کی خبر جھوٹی نکلی ہے۔ ٹی وی چینلز کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ خاتون نے محض ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد بڑھانے کیلئے اپنے شوہر مشہور ٹک ٹاکر عادم راجپوت کی موت کی جھوٹی خبر پھیلائی۔ اس حوالے سے بعد میں عادل راجپوت کی اہلیہ نے ویڈیو جاری کر کے وضاحت کی اور کہا کہ اس کے دیور نے کال کر کہا کہ بھائی کا انتقال ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ عادل راجپوت کا شمار ٹک ٹک کے مشہور سٹار میں ہوتا ہے جو اپنی اہلیہ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بناتا ہے۔ دونوں میاں بیوی ٹک ٹاکرز چند ہی مہینوں میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے تھے۔ عادل راجپوت کے ٹک ٹاک پر 2.6 ملین فالورز ہیں جب کہ ان کی اہلیہ کے بھی ٹک ٹاک پر لاکھوں فالورز ہیں۔ دونو ں کی حقیقی جوڑی کو ٹک ٹاک پر بہت پسند کیا جاتا ہے۔تاہم اتنی شہرت کے باوجود منگل کے روز عادل راجپوت کے انتقال کی جھوٹی خبر دینے کے بعد جوڑی شدید تنقید کی زد میں رہی۔ وضاحت دینے کے باوجود لوگ ٹک ٹاک جوڑی کی بات کا اعتبار کرنے کیلئے تیار نہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کی جائیں اور اگر ٹک ٹاک جوڑی نے جان بوجھ کر انتقال کی جھوٹی خبر پھیلائی ہے تو پھر ان کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں