’ارطغرل غازی‘ میں دوآن کا کردار نبھانے والے جاوید جیتن گُنیر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (پی این آئی)’ارطغرل غازی‘ میں دوآن کا کردار نبھانے والے جاوید جیتن گُنیر پاکستان پہنچ گئے، دُنیا بھر میں مقبول شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں دوآن ایلپ کا کردار نبھانے والے جاوید جیتن گُنیر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔تُرک اداکار جاوید جیتن گُنیر نے اپنے مداحوں کو پاکستان پہنچنے کی اطلاع فوٹو اینڈ

ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے دی ہے۔جاوید جیتن گُنیر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو کلپ شیئر کی جس میں دو موسیقار بڑے ہی خوبصورت انداز میں تبلہ اور رباب بجاتے نظر آرہے ہیں۔انسٹاگرام اسٹوری میں ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے تُرک اداکار نے اپنی لوکیشن یعنی مقام میں ’اسلام آباد، پاکستان‘ لکھا جس کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ جاوید جیتن پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔38 منٹ قبل شیئر کی جانے والی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اداکار نے ’گُوڈ مارننگ‘ والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔اس سے قبل گزشتہ روز جاوید جیتن گُنیر نے اپنے بورڈنگ پاس کی تصویر انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھی جو استنبول سے اسلام آباد کی پرواز کا تھا۔واضح رہے کہ تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے کسی کردار نے پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا ہے۔یاد رہے کہ جاوید جیتن گُنیر نے ’ارطغرل غازی‘ میں ارطغرل کے قریبی دوست اور بہادر سپاہی دوآن بے (روشان) کا کردار ادا کیا تھا۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پر یکم رمضان سے اُردو زبان میں نشر کی جانے والی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ نے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close