جیا جی! کیا آپ اس وقت بھی ایسا ہی بیان دیتیں جب میری جگہ پر آپ کی بیٹی شویتا ؟؟؟؟؟؟ کنگنا رناوت جیا بچن پر برس پڑیں

ممبئی(پی این آئی)جیا جی! کیا آپ اس وقت بھی ایسا ہی بیان دیتیں جب میری جگہ پر آپ کی بیٹی شویتا ؟؟؟؟؟؟کنگنا رناوت جیا بچن پر برس پڑیں۔بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن پر اپنے خلاف بیان دینے پر برس پڑیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ

کے مطابق رکن پارلیمنٹ جیا بچن نے لوک سبھا میں کنگنا رناوت کے خلاف بیان دے ڈالا تھا۔اس بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کنگنا رناوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان داغ دیا۔اس بیان میں کنگنا نے جیا بچن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’جیا جی! کیا آپ اس وقت بھی ایسا ہی بیان دیتیں جب میری جگہ پر آپ کی بیٹی شویتا کو مارا پیٹا جاتا، گھسیٹا جاتا اور اس کی بے حرمتی کی جاتی؟‘انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’کیا آپ تب بھی یہی کہتیں اگر ابھیشیک مسلسل اپنے خلاف غنڈہ گردی اور ہراساں کرنے کی شکایت کرتے رہتے اور ایک دن خود کو پھانسی لگائے ہوئے ملتے؟‘اپنے پیغام کے اختتام پر کنگنا رناؤت نے کہا کہ آپ ہمارے کے لیے بھی ہمدردی کا اظہار کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close