شو بز کی خاتون مشکل میں پھنس گئی، گرفتاری کے بعد بستر اور پنکھے کی سہولت بھی نہیں ملی، سونے کے لیے چٹائی، جس پر تکیہ بھی نہیں

نئی دہلی(پی این آئی)شو بز کی خاتون مشکل میں پھنس گئی، گرفتاری کے بعد بستر اور پنکھے کی سہولت بھی نہیں ملی، سونے کے لیے چٹائی، جس پر تکیہ بھی نہیں، آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو منشیات فراہمی کے معاملے میں گرفتار بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو جیل میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہیں

جیل میں پنکھے اور بستر کی سہولت نہیں دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز عدالت کی جانب سے اداکارہ کی ضمانت مسترد ہونے کے بعد انہیں ممبئی کی ایک جیل منتقل کردیا گیا جہاں پنکھا اور بستر نہیں ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے برابر والے سیل میں ایک قتل کی ملزمہ قید ہے جس پر اپنی بیٹی کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ریا چکرورتی کو جیل میں سیکورٹی خدشات کے باعث ایک الگ کمرے میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی سیکورٹی پر ہر وقت دن کی تین شفٹوں میں 2 کانسٹیبل تعینات رہتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کو جیل میں سونے کے لئے چٹائی دی گئی ہے جبکہ انہیں بستر یا تکیہ کی سہولت نہیں دی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ ریا کے کمرے میں پنکھا نہیں ہے البتہ عدالت کی اجازت کے بعد انہیں ٹیبل فین دے دیا جائیگا۔بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو منگل کو سشانت سنگھ راجپوت کو منشیات فراہمی کے معاملے میں گرفتار کر کے14 دن کے لئے جیل بھیج دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں