سانحہ موٹروے، معاشرے کا ہر طبقہ آواز اٹھانے پر مجبور ،مہوش حیات سرعام پھانسی کی حامی یا مخالف؟

کراچی(پی این آئی) سانحہ موٹر وے، معاشرے کا ہر طبقہ آواز اٹھانے پر مجبور ،مہوش حیات سرعام پھانسی کی حامی یا مخالف؟دو روز قبل لاہور میں گجرپورہ موٹر وے پر واقعے نے معاشرے کے ہر طبقے کو آواز اٹھانے پر مجبور کر دیا ہے۔خاتون کے ساتھ اس واقعے کا

جہاں وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب انعام غنی نے نوٹس لیا ہے وہیں سیاستدانوں، سماجی رہنماؤں اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے بھی اندوہناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔گزشتہ روز اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات پر آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا اور اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ خود کو اپنے ہی ملک میں غیر محفوظ تصور کر رہی ہیں۔اب اداکارہ مہوش حیات بھی میدان میں آ گئی ہیں اور انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس پر صارفین کی جانب سے یہ تاثر لیا جا رہا ہے کہ اداکارہ نے خواتین کےظلم ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں