بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ایک اور اداکارہ نے خود کشی کر لی

نئی دہلی(پی این آئی)بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ایک اور اداکارہ نے خود کشی کر لی، بھارت میں فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد میں خود کشی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور اب ایک اور بھارتی اداکارہ کی جانب سے خود کشی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔حیدر آباد پولیس کے مطابق تیلگو اداکارہ کونڈا

پلی سراوانی نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں خودکشی کی۔پولیس حکام کے مطابق مبینہ خودکشی کا واقعہ منگل کے روز پیش آیا، اداکارہ نے اپنے بیڈ روم میں خود کو پھندا لگا کر خودکشی کی، واقعے کے وقت اداکارہ کے گھر والے بھی گھر پر موجود تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے پہلے دیوراج نامی شخص کے ساتھ تعلقات تھے اور جون میں اداکارہ نے دیوراج کے خلاف جنسی ہراسانی کی درخواست بھی دائر کرائی تھی اور اداکارہ نے دوبارہ سے دیوراج سے ملنا ملانا شروع کر دیا تھا جس پر اس کے گھر والے اس سے پوچھا تھا اور پھر اسی روز رات میں اداکارہ نے خودکشی کر لی۔حیدرآباد پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر کے دیوراج کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران بالی وڈ ادکار سشانت سنگھ راجپوت سمیت بھارتی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی 5 شخصیات خود کشی کر چکی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close