بھارتی نامور اور سینئر اداکار جے پرکاش دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

حیدرآباد(پی این آئی )بھارت کے سینئر اور نامور اداکار جے پرکاش ریڈی کامنگل کی صبح آندھرا پردیش کے گنٹور میں واقع ان کی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ وہ 74 برس کے تھے۔ وہ تلگو فلموں میں ویلن اور مزاحیہ کرداروں کے لئے مشہور تھے۔ اداکار کے انتقال سے پوری جنوبی فلم انڈسٹری میں

سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔جے پرکاش ریڈی کے کنبے والوں نے بتایا کہ اداکار کو غسل خانے میں دل کا دورہ پڑا اور وہ گر پڑے اور حرکت قلب رک جانے سے ان کی موت ہوگئی۔ تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ اور آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلی این چندر بابو نائیڈو نے اداکار کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close