حریم شاہ نے ایک خاتون کو لفٹ دی، خاتون نے حریم شاہ کر پرس چوری کر لیا لیکن پکڑی کیسے گئی؟ اصل معاملہ کیا نکلا؟ حریم شاہ کو اس سے صلح کیوں کرنا پڑی؟ جانیئے

اسلام آباد(این این آئی)ٹک ٹاک ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ کی دیگر خواتین کے ساتھ لڑائی کا معاملہ تھانے میں صلح صفائی سے حل کرلیا گیا۔حریم شاہ کے مطابق انہوں نے 2روز قبل اسلام آباد میں ایک خاتون کو سڑک پرلفٹ دی تھی، خاتون نے ان کا پرس چوری کیا تاہم اپنا موبائل گاڑی میں بھول گئی،

موبائل کی مدد سے خاتون کو تلاش کیا اور پولیس کے حوالے کرکے دو گھڑیاں، پیسے اور اہم دستاویزات برآمد کروائیں۔پولیس کے مطابق حریم شاہ نے بیگ سے زیورات اور نقدی چوری کی درخواست دی تھی اور خواتین کو لڑائی جھگڑے کی کال پر تھانہ ویمن منتقل کیا گیا تھا۔پولیس رپورٹ کے مطابق فریقین کے درمیان پیسوں کے لین دین پر جھگڑا ہوا تھا تاہم اب دونوں کے درمیان صلح ہوگئی ہے اور خواتین کے مابین صلح کا چالان درج کر کے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close