“کڑی پٹولےورگی” نے دھوم مچا دی؟

لاہور( این این آئی )پروڈیوسر ستارہ بیگ اور آصف علی راہی کے اسٹیج ڈرامہ ”کڑی پٹولے ورگی ”نے دھوم مچادی ۔ ستارہ بیگ اور آصف راہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیج ڈرامے کی پوری ٹیم اس عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے کہ ہم نے لاک ڈائون اورکرونا وائرس کے خوف میں مبتلا عوام کو خوشیاں دینی ہیں تاکہ

لوگ دوبارہ معمولات زندگی کی طرف واپس لوٹ سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ تھیٹر معیاری اور سستی تفریح کو واحد ذریعہ ہے اوریہاں پر کام کرنے والے اپنے ملک او رفن کی خدمت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معیاری اور اچھے کام سے ہی ڈرامہ بینوں کو تھیٹر کی جانب راغب کیا جا سکتا ہے اور ہماری پوری کو شش ہے کہ اپنے پرستاروں اور چاہنے والوں کی خواہش کے مطابق کام کیا جائے۔مذکورہ ڈرامے میں اداکار ہ سوہا علی ،خواہش بٹ ،تبسم خان ، فیروز ، مجاہد رانا اور ہما علی سمیت دیگر کام کر رہے ہیں جبکہ دلچسپ امر یہ ہے کہ پروڈیوسر آصف علی راہی بھی ڈرامہ کی کاسٹ میں شامل ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close