پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ شدید زخمی چہرے اور سر پر متعدد چوٹیں،مداح افسردہ

کراچی(پی این آئی)پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ شدید زخمیچہرے اور سر پر متعدد چوٹیں،مداح افسردہ،پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ نمرہ خان گھر کی سیڑھیوں سے گِر کر شدید زخمی ہوگئیں، اداکارہ کو چہرے اور سر پر متعدد چوٹیں آئیں۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے زخمی چہرے کی تصویریں شیئر

کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے گرنے کی اطلاع دی اور جلد صحتیابی کی دعاؤں کی درخواست کی۔بعد ازاں اداکارہ نے ناک کے گرد پٹی کے بعد کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب تک آپ اپنے پاس موجود نعمتوں کے شکرگزار رہیں گے تب ہی آپ خوش رہ سکیں گے۔‘اداکارہ نے بتایا کہ سر میں لگی اندرونی چوٹ انتہائی تکلیف دہ ہے۔نمرہ نے اپنی طبیعت سے مداحوں کو آگاہ کیا کہ اللّٰہ کے فضل سے اور آپ سب کی دعاؤں سے میرے زخم بہتر ہورہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close