بڑے بھارتی اداکار نے پب جی کا متبادل فو جی گیم متعارف کرانے کا اعلان کر دیا، کمائی کا بڑا حصہ کس کو دیں گے؟

 ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کھلاڑی اکشے کمار نے بھارت کی ٹیکنالوجی کمپنی کے ساتھ چینی موبائل گیم پب جی کا متبادل گیم متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔اکشے کمار نے انسٹاگرام پر فو جی گیم کی پرومو تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان وضاحت کی کہ مذکورہ گیم وزیر اعظم نریندر مودی کے آتما نربھار وژن کے تحت

پیش کیا جارہا ہے۔اکشے کمار نے بتایا کہ فو جی گیم کے ذریعے جہاں لوگوں کو انٹرٹیمنٹ اور تفریح فراہم کی جائے گی، وہیں اس گیم کے ذریعے بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کو بھی خراج پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مذکورہ گیم سے ہونے والی کمائی کا 20 فیصد حصہ بھارت کا ویر نامی حکومتی منصوبے میں دیا جائے گا۔اس منصوبے کے تحت بھارتی حکومت فنڈز جمع کرکے سیکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ کو دیتی ہے۔اکشے کمار کے فو جی گیم کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بولی وڈ کھلاڑی ایک ٹیکنالوجی کمپنی کے ساتھ مل کر گیم کو متعارف کرا رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق فو جی گیم کو بھارتی ٹیکنالوجی کمپنی گوکی کے اشتراک سے اکشے کمار متعارف کرا رہے ہیں۔ٹیکنالوجی کمپنی کے سربراہ کے مطابق فو جی گیم کا منصوبہ اکشے کمار کی سرپرستی میں شروع کیا گیا ہے۔اکشے کمار نے فو جی گیم متعارف کرانے کا اعلان کیا تاہم انہوں نے وضاحت نہیں کہ کہ مذکورہ گیم کو کب تک پیش کیا جائے گا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ گیم کو رواں سال کے اختتام تک متعارف کرایا جا سکتا ہے۔خیال رہے کہ بھارتی حکومت نے حال ہی میں پب جی اور ٹک ٹاک سمیت چین کی 100 سے زائد ایپلی کیشنز کو ملک میں بند کردیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں