بالی وڈ میں کھلبلی، رنویر سنگھ اور رنبیر کپور کے ڈرگ ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کر دیا گیا

نئی دہلی(پی این آئی)بالی وڈ میں کھلبلی، رنویر سنگھ اور رنبیر کپور کے ڈرگ ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کر دیا گیا، معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے اداکار رنویر سنگھ اور رنبیر کپور پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ منشیات کا استعمال کرتے ہیں، اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے انہیں جواب دینے کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔بالی ووڈ

اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد سے اسکینڈل میں گھرے رہنے والی اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے نئے نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’میں رنویر سنگھ، رنبیر کپور، ایان مکرجی اور وکی کوشک سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ منشیات کے ٹیسٹ کے لیے اپنے خون کے نمونے دیں۔ ‘اداکارہ نے لکھا کہ ’افواہیں گردش کررہی ہیں کہ یہ چاروں کوکین کے عادی ہیں جبکہ میں چاہتی ہوں کہ یہ چاروں ٹسیٹ کروا کر اپنی صاف رپورٹ پیش کرکے ان افواہوں کی تردید کریں۔‘سشانت خودکشی کیس میں منشیات استعمال کرنے کا زاویہ سامنے آنے کے بعد اداکارہ کنگنا رناوت نے اس سے متعلق دیگر بالی ووڈ اسٹارز کے اہم راز بھی افشاں کیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سشانت کی گرل فرینڈ اور اداکارہ ریا چکرورتی جنہیں سشانت کی موت کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے اُن کے دھماکا خیز انٹرویو کے بعد کنگنا نے بالی ووڈ انڈسٹری میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے بات کی ہے۔اداکارہ کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بالی ووڈ میں ایسے کئی اداکار دیکھے ہیں جو نشہ کرتے ہیں۔ ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے بتایا کہ میری عمر کے کئی اداکار اکیلے نشہ کرتے ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جو منشیات فروش ہیں اور سب کچھ منظم طریقے سے سنبھال رہے ہیں۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ناصرف اداکار بلکہ ساتھ ہی اُن کی بیویاں بھی اس قسم کی پارٹیز کی میزبانی کرتی ہیں۔ کنگنا نے مزید کہا کہ ان کی پارٹیوں کا ایک منفرد ماحول ہوتا ہے جہاں صرف نشہ کرتے اور دھوکے باز لوگ پائے جاتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دوسری جانب ایسے بھی اداکار ہیں جوکھلے عام یہ تسلیم کرتے ہیں کہ وہ نشہ کرتے ہیں تاہم یہی وہ لوگ ہیں جو اقربا پروری کی تشہیر کرتے ہیں، بچپن سے نشے کے عادی ہوتے ہیں اور پھرا سٹار اور ڈائریکٹر بن جاتے ہیں۔کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ اُن میں سے وہ ایک اداکار کے ساتھ ڈیٹ بھی کرچکی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حال ہی میں ان میں سے کچھ کی حقیقت کو تو ایک فلم میں بھی دکھایا گیا تھا لیکن افسوس کے سچ کو اس میں سے مٹا دیا گیا لہٰذا میرا سوال یہ ہے کہ ایسے لوگ کیسے اچھے تصور کیے جاسکتے ہیں۔خیال رہے کہ رواں سال 14 جون کو 34 سالہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار نے خودکشی کی ہے۔

close