لاہور (این این آئی)لاہور کی سیشن عدالت نے مسجد وزیر خان میں مبینہ رقص کی عکس بندی کے کیس میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانتیں منظور کرلیں۔سیشن عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج چوہدری قاسم علی نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت دونوں ملزمان کی عبوری
درخواست ضمانتیں کنفرم کرتی ہے۔عدالت نے کہا کہ جزا اور سزا کا فیصلہ ٹرائل میں ہوگا۔صباء قمر اور بلال سعید نے کمرہ عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے خلاف مسجد وزیر خان میں شوٹنگ کرنے پر تھانہ اکبری گیٹ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔صبا قمر کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اداکارہ بے قصور ہیں مسجد کے تقدس کو پامال نہیں کیا گیا، جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ مدعی کی جانب سے پولیس کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو فراہم نہیں کی گئی۔اس سے قبل عدالت نے دونوں ملزمان کو 3 ستمبر کو عدالت میں روبرو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔عدالت نے صبا قمر اوربلال سعید کو 50،50 ہزار روپیکے مچلکے جمع کرانیکاحکم دیتے ہوئے 25 اگست کوتھانہ اکبری گیٹ پولیس سے رپورٹ طلب کی تھی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں