لاہور( این این آئی) سینئر اداکار سہیل اصغرنے مکمل صحتیابی تک کسی بھی پراجیکٹ میں کام کرنے سے معذرت کر لی ۔ رابطہ کرنے پر ’ ’ این این آئی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل اصغر نے کہا کہ بیماری ایک آزمائش ہوتی ہے اور جو ذات بیماری دیتی ہے شفا دینے کی قدرت بھی اسی کے پاس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ
آپریشن کے بعد میرا وزن14کلو تک کم ہو گیا ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق مجھے مکمل ریکوری میں کم از کم چھ ماہ کا عرصہ درکار ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میں جسم میں نقاہت محسوس کرتا ہوںاس لئے فی الوقت کوئی سر گرمیاں نہیں کررہا ،مجھے حالیہ دنوں میں ڈرامہ سوپ سمیت کئی ڈرامہ سیریلز کی پیشکش ہو چکی ہے لیکن میں نے سب سے معذرت کر لی ہے کہ مکمل صحتیابی تک کام نہیں کر پائوں گا کیونکہ میں جب کسی سے کمٹمنٹ کرتا ہوں تو اسے پورا کرتا ہوں ۔میں کبھی بھی یہ نہیں چاہوں گا کہ میری وجہ سے کسی کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے ۔۔۔۔\
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں