اسلام آباد (پی این آئی)معروف یوٹیوبر ’جے پلفری‘ نے اسلام قبول کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق نو مسلم جے پلفری نے بتایا کہ جب میںدائرہ اسلام میں داخل ہوا تو میرے چاہنے والوں نے مجھے سراہا لیکن کچھ سوالات تھے جنہوں نے میرے دماغ میں جکڑ رکھا تھا کہ میں نے
تو اسلام قبول کر لیا اب میرے گھر والے ، خاندان کےلوگ اور دوست یار کیا کہیں گے ، انہوں نے اپنی کئی ویڈیوز میں ان تمام سوالات کے جوابات دیئے ۔پلفری کا کہنا تھا اسلام قبول کرنے کے بعد میں دین کے بارے میں جاننا چاہتا تھا جس کیلئے میں مصر گیا ، وہاں پر لوگوں نے میری بہت عزت دی ، رمضان المبارک بہترین مہینہ ہے ۔انہوں نے بتایا کہ استنبول میرا پسندیدہ شہر ہے وہاں سلیمانیہ مسجد گیا وہاں سے میری زندگی کے بڑے سفر کا آغاز ہوا ، یہ ویڈیو میرے دائرہ اسلام میں آنے کی شہادت ہے۔جے پلفری کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی والدہ سے بات کرتے ہوئے ڈر رہا تھا کہ پتہ نہیں میری ماں کیا کہیں گی لیکن جب انہیں بتایا کہ میں نے اسلام قبول کر لیا تو انہوں نے کوئی منفی ردعمل نہیں دیا بلکہ میری ہمت بڑھائی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں