میرا نے پاکستان فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے ایجنڈا پیش کر دیا، کیا کیا کرنےکی ضرورت ہے؟ بتا دیا

لاہور ( این این آئی) لالی ووڈ سٹار میرا نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کسی ایک فرد کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہم سب کو مل کراپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ، آج فلم انڈسٹری میںجو چند ایک ہدایتکار موجود ہیں ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے نوجوان

ہدایتکاروں نے کامیاب فلمیں بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ اگر آج بھی اچھی فلم بنائی جائیں تو فلم بین بھی اس کو دیکھنے کے لئے ضرور آئیں گے ۔ ڈرامے کے بعد فلم کا شعبہ بھی کراچی منتقل ہو رہا یہ ،لاہور کے پروڈیوسروں اورہدایتکار وں کو ہاتھ پرہاتھ رکھ نہیں بیٹھنا چاہیے بلکہ کچھ عملی طور پر پیشرفت کرنی چاہیے ۔ انہوں نے تجویر پیش کی فلم فلم انڈسٹری کی پائیدار ترقی کیلئے نجی شعبے کے ساتھ جوائنٹ ونچر کا فارمولہ اپنایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close