ممبئی (آئی این پی )بالی ووڈ اداکار سوشانت کی موت کو دو مہینے سے زیادہ کا وقت گزر جانے کے بعد پہلی مرتبہ ان کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی نے سوشانت کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے، اور ان کے ساتھ اپنے رشتے اور ان کی موت کو لے کرکئی انکشاف کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور
اداکار 34 سالہ سوشانت کی موت نے نئے مسائل کو جنم دے دیا کیونکہ پولیس اور دیگر سکیورٹی ادارے موت کی تصدیق اور ٹھوس شواہد نہ ملنے پر ٹال مٹول سے کام چلارہی ہے جس کی وجہ سے مداحوں میں غصے کی لہر پائی جارہی ہے،سوشانت نے خودکشی کی یاقتل،پولیس نے اپنی رپورٹ میں خودکشی کا اندیشہ ظاہر کیا مگر اس کے پیچھے چھپے حقائق مکمل طور پر سامنے نہیں آسکے۔تازہ ترین صورت حال کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی نے اہم انکشاف ظاہر کیا جس میں کہا کہ سوشانت جہاز میں بیٹھنے سے ڈرتے تھے،ریا چکرورتی نیسوشانت کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے، اور ان کے ساتھ اپنے رشتے اور ان کی موت کو لے کرکئی انکشاف کیے ہیں۔سوشانت کی موت کو دو مہینے سے زیادہ کا وقت گزر جانے کے بعد پہلی مرتبہ ریا چکرورتی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ سوشانت کو کلسٹروفوبیا تھا،ریا چکرورتی نے کہا اس بات کا علم انہیں تب ہوا جب وہ سوشانت کے ساتھ یورپ کے دورے پر جارہی تھی،اس وقت سوشانت نے فلائٹ میں بیٹھنے سے قبل کوئی خاص دوا کھائی تھی۔بالی ووڈ اداکار سوشانت کی موت معمہ بن گئی، نیا انکشافریا چکرورتی کے اس بیان پر سوشانت کی سابقہ گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے نے انہیں جواب دیا اور ایک ویڈیو شیئر کی،جس نے ریا چکرورتی کے بیان کی نفی کردیا کیونکہ اس ویڈیو میں سوشانت طیارہ اڑاتے نظر آرہے ہیں۔ انکتا نیکیپشن میں لکھا کہ کیا یہی ہے کلسٹروفوبیا ؟ تم ہمیشہ سے اڑنا چاہتے تھے اور تم نے یہ کیا بھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں