میانوالی کے معروف لوک گلوکار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، ریحام خان کا اظہار تعزیت

اسلام آباد(آئی این پی )معروف سرائیکی گلوکار شفااللہ خان روکھڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔تفصیلات کے مطابق شفااللہ خان روکھڑی کودل کا دورہ پڑنے پر اسلام آباد لایا گیاتھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ، ان کے بیٹے عمران روکھڑی نے موت کی تصدیق کر دی۔ شفا اللہ روکھڑی کی نماز جنازہ اور تدفین میانوالی

میں کی جائے گی۔ان کے انتقال پر ریحام خان نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے اور ٹوئٹر پر لکھا کہ “معروف فولک سنگر شفااللہ خان روکھڑی وفات پا گئے ، اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے”۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close