لاہور کی کونسی مشہور ترین سابق گلوکارہ کے بینک اکانٹ کا ہیکرز نے صفایا کر دیا؟

لاہور(آئی این پی) سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کے بینک اکانٹ کا ہیکرز نے صفایا کردیا۔رابی پیرزادہ نے بتایا کہ مری میں جب انہوں نے اے ٹی ایم کارڈ استعمال کیا تو پتہ چلا کہ ان کے اکانٹ میں بیلنس صفر ہے، جب انہوں نے بینک انتظامیہ سے فون کرکے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ان کے کارڈ سے لاہور میں کسی نے

پیسے نکال لیے ہیں۔رابی پیرزادہ نے اپنے فالورز سے کہا کہ پاکستان میں الفلاح بینک جیسی بڑی کمپنی بھی چوری کو نہیں روک سکتی، اگر آپ کا اکائونٹ اس بینک میں ہے تو احتیاط کریں۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ اگر ہم الفلاح جیسے بینکوں پر بھی بھروسہ نہیں کرسکتے تو ہمیں کیا کرنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے اکانٹ سے 54 ہزار روپے نکالے گئے ہیں، یہ اتنی رقم ہے جس کے ذریعے وہ 16 خاندانوں کی مدد کرسکتی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close