’ارطغرل غازی ‘کو پاکستان کا ویزہ جاری، کب پاکستان آرہے ہیں اور کونسی بڑی مسجد کا سنگِ بنیاد رکھیں گے؟ تفصیلات آگئیں

استنبول (پی این آئی) ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں مرکزی کردار نبھانے والے ترک اداکار اینگن آلتان دوزیتان کو پاکستان کا ویزہ جاری کردیا گیا ہے ۔روزنامہ پاکستان کو ذرائع نے بتایا کہ ترک اداکار اینگن آلتان دوزیتان المعروف ارطغرل غازی کو چودہ اگست کو قونصلیٹ آمد پر پاکستان کیلئے چھ ماہ کا ملٹی پل ویزا

جاری کیا گیا ہے۔پاکستان میں اینگن آلتان دوزیتان کے میزبان بلیو ورلڈ سٹی مین چکری روڈ اسلام آباد کے سربراہ سعد نذیر ہوں گے ۔ بلیو ورلڈ سٹی کے ڈائریکٹر ارشد اعوان کی جانب سے 13 اگست 2020 کو اینگن آلتان دوزیتان کے لیے دعوتی لیٹر جاری کیا گیا جس کے مطابق ترک اداکار اینگن آلتان دوزیتان کو بلیو ورلڈ سٹی میں بلیو مسجد کی طرح کی مسجد کے سنگ بنیاد کی تقریب کے لیے مدعو کیاگیا ہے۔یہ مسجد استنبول کی مشہور زمانہ بلیو مسجد کی طرز پر تعمیر کی جارہی ہے۔جب بلیو ورلڈ سٹی کے ذمہ داران سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اینگن آلتان دوزیتان کو مدعو کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں ہمارے مہمان ہوں گے اور بلیومسجد کے سنگ بنیاد کی پروقار تقریب میں شرکت کریں گے ۔اینگن آلتان دوزیتان المعروف ارطغرل غازی کی پاکستان آمد ستمبر میں متوقع ہے ۔اپنے قیام کے دوران وہ دیگر تقاریب میں بھی شرکت کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close