صبا قمر اور بلال سعید کی جان کو خطرہ ہے،پیش نہیں ہو سکتے وکیل نے عدالت سے درخواست کر دی

لاہور(آئی این پی ) سیشن کورٹ نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی حاضری سے استثنی کی درخواست پر فیصلہ بعد میں دینے کا اعلان کردیا، وکیل نے کہا کہ دونوں کی جان کو خطرہ ہے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے سیشن کورٹ میں اداکار ہ صباقمر اور گلوکار بلال سعید کی

عبوری درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی، دوران سماعت دونوں کی حاضری سیاستثنی کی درخواست عدالت میں جمع کرائی گئی۔ وکیل نے کہا کہ دونوں کی جان کو خطرہ ہے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، عدالت ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے۔ وکیل مدعی کا کہنا تھا کہ عبوری درخواست ضمانت میں ملزم کاموجود ہونا ضروری ہوتا ہے ، عدالت صباقمر اور بلال سعید کی درخواست ضمانت مسترد کرے۔ سیشن کورٹ نے صبا قمر اوربلال سعید کی حاضری سے استثنی کی درخواست پر فیصلہ روک لیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close