حلیمہ سلطان سے متعلق بیان دینے پر پاکستانی اداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا ، وضاحت دینی پڑ گئی

اسلام آباد (پی این آئی)حلیمہ سلطان سے متعلق بیان دینے پر پاکستانی اداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا ، وضاحت دینی پڑ گئی، پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ژالے سرحدی نے تُرک اداکارہ کو پاکستانی برانڈ کا ایمبیسڈر بنانے کے بیان پر وضاحت دے دی۔خیال رہے کہ اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو کے

دوران کہا تھا کہ اسراء کو پاکستانی برانڈ کا ایمبیسیڈر بنانا ہمارے منہ پر طمانچہ ہے۔اداکارہ کے اس بیان نے ایک تنازع کی صورت اختیار کرلی تھی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم اب ژالے نے اپنے اس بیان کی وضاحت دے دی۔ژالے سرحدی نے اپنے یوٹیوب چینل میں وضاحت دیتے ہوئے کہا ’ابھی حال ہی میں نے ایک انٹرویو دیا تھا جس میں میں نے کہا کہ ہمارے منہ پر طمانچہ ہے اگر ہم کسی باہر کی اداکارہ کو اپنے ملک کے برانڈز کا ایمبیسیڈر بنائیں۔‘ژالے سرحدی نے کہا میرے اس بیان کو سرخی بنالیا گیا اور یہی سرخی وائرل کردی گئی لیکن میری پوری بات کو کسی نے بھی نہیں سنا کہ میں نے ایسا کیوں کہا تھا۔اداکارہ نے طمانچے والے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’چماٹ یا طمانچہ اس لیے کہا تھا کیونکہ ہم لوگ اپنے فنکاروں کو ترجیح نہیں دیتے اور غیر ملکی فنکاروں کو اور ان کے ڈراموں کو ترجیح دیتے ہیں حالانکہ ان لوگوں کو دنیا بھر میں پہلے سے ہی پہچانا جاتا ہے اور ظاہر سی بات ہے عوام کو بھی وہی پسند آرہے ہوتے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ لہٰذا میں نے کسی اور پر یا باہر کے فنکاروں پر تنقید نہیں کی تھی بلکہ اپنے اوپر تنقید کی تھی لیکن میری بات کا غلط مطلب نکال کر اسے وائرل کردیا گیا۔اداکارہ نے کہا کہ اگر آپ نے پوری بات سنی ہوتی تو یہ بات کبھی بھی اس طرح وائرل نہ ہوتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close