لاہور: (پی این آئی)شادی کی تقریب میں بھارتی گانے پر ڈانس، نوجوان پاکستانی گلوکارہ متنازعہ ہو گئی، مداحوں کا شدید احتجاج، گلوکارہ آئمہ بیگ کی بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے پر شدید تنقید کی زد میں آ گئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ کی ایک شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے کی ویڈیو
وائرل ہو گئی، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی گانے پر ڈانس کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا تاہم کئی افراد نے ان کے ڈانس کی تعریف بھی کی۔آئمہ بیگ اپنی گائیکی کیلئے مشہور ہیں اور متعدد فلموں میں وہ اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں وہ ایک فوٹوگرافر عدنان قاضی کی بہن کی شادی میں بھارتی فلم کے گانے ’’تو یار تو ہی دل دار‘‘ پر ان کیساتھ رقص کررہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں