بالی وڈ سٹار عامر خان کی ترک خاتون اول بیگم طیب اردوان سے ملاقات، بھارتیوں کو آگ لگ گئی

ممبئی(پی این آئی)بالی وڈ سٹار عامر خان کی ترک خاتون اول بیگم طیب اردوان سے ملاقات، بھارتیوں کو آگ لگ گئی۔الی وڈ اسٹار عامرخان کی ترک خاتون اول سے ملاقات پر بھارتی آپے سے باہر ہوگئے اور عامر خان پر کڑی تنقید کاسلسلہ شروع ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان اپنی آنے والی فلم ’لال

چڈھا‘ کی شوٹنگ کے لیے ان دنوں ترکی میں ہیں۔عامر خان نے استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردوان کی اہلیہ امینہ اردوان سے بھی ملاقات کی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close