کورونا وباء کی نئی لہر، ڈسکو اور نائیٹ کلب بند کرنے کا فیصلہ

اٹلی (پی این آئی)کورونا وباء کی نئی لہر، ڈسکو اور نائیٹ کلب بند کرنے کا فیصلہ۔اٹلی میں خاص طور پر نوجوانوں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی ایک نئی لہر کے پیش نظر روم حکومت نے ملک میں تمام ڈسکو اور نائٹ کلبوں کو بند کر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پابندی کا اطلاق چھٹیوں کے دوران ساحلوں پر

ڈانس پارٹیوں اور رقص کی تمام اجتماعی تقریبات پر بھی ہو گا۔ اس کے علاوہ رات کے وقت تمام عوامی مقامات پر چہرے پر حفاطتی ماسک پہننا بھی لازمی کر دیا گیا ہے۔ یہ پابندی آج پیر سترہ اگست سے نافذ ہو گئی ہے اور سات ستمبر تک موثر رہے گی۔ اب تک کے فیصلے کے مطابق گرمیوں کی معمول کی چھٹیوں کے بعد چودہ ستمبر سے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close